بابر اعظم پڑھائی کے میدان میں بھی نمبر ون بننے کیلئے تیار


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پڑھائی کے میدان میں بھی پنجے گاڑنے کیلئے تیار ہوگئے، سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی طرف سے جاری کردہ تصویر کو صارفین نے خوب پسند کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی جانب سے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں بابر اعظم کو صوفے پر اور محمد رضوان کو زمین پر بیٹھ کر نوٹس کے ذریعے پڑھائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹر بابر اعظم کی جانب سے اس تصویر میں لکھا گیا کہ “یہ کیا ہورہا ہے؟”۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بابر کی اس ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “کرکٹ پر تو پہلے ہی بابر اعظم کی حکمرانی ہے، اب مزید چیزوں پر حکمرانی کی تیاری ہے”۔ ایک صارف نے لکھا کہ “ہمیں کرکٹ پر لگا کر خود دونوں پڑھائی میں لگ گئے”۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان آج کل ہارورڈ بزنس سکول میں پڑھائی کی غرض سے موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں