عمران خان پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر بالکل ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی 9 مئی کے واقعے میں سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور انہوں نے ہی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور عمل بھی کروایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کر کے گئے تھے اور یہ وجہ نہیں بنتی کہ عمران خان 9 مئی کو جیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورس کروانے کا اعلان

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی واقعے کی منصوبہ بندی عمران خان کی گرفتاری سے پہلے ہی طے کی جا چکی تھی اور ساری کارروائی کے منصوبہ ساز عمران خان ہی ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں