بہن کو دفنانے کے چند گھنٹے بعد بھائی بارش میں بہہ کر چل بسا

rain

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا


اردن کی عقبہ گورنری کے علاقے الشامیہ میں خلیل عبد النعیمات کی بہن کا انتقال 28 مئی اتوار کی شام ہوا اور پیر کی علی الصبح خلیل طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 35 سالہ خلیل زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا ہے۔ اتوار کو وہ اپنی مرحوم بہن فائزہ کی تدفین کے لیے گیا ۔
سوگواروں کے جانے کے بعد خلیل نے قرآن کریم کی تلاوت کی ۔ آخری الوداع کے لیے اس نے اپنی بہن کی قبر کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا۔

وہ اپنی بہن کی قبر پر جا کر بیٹھا رہا۔ اپنی بہن کی قبر پر وقت گزار کر خلیل قبرستان سے نکلا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد بارش کا پانی اسے اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

خلیل النعیمات کی موت کی خبر نے زرعی برادری اور عقبہ گورنریٹ اور جنوبی بادیہ کے لوگوں کو صدمہ میں مبتلا کردیا اور سارے علاقے میں غم کی کیفیت طاری ہوگئی۔ بعد ازاں اس کی نعش مل گئی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں