ایک ہفتے کے اندر نئی پارٹی کا اعلان ہوگا، اسحاق خاکوانی


رہنما ترین گروپ اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نئی پارٹی کا اعلان ہوگا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نام نیا ہوگا لیکن اصول ایک جیسے ہوسکتے ہیں۔

سیاسی کشمکش جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائیگا،بلوم برگ کا انتباہ

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی پہلی ترجیح ہماری نئی پارٹی ہوگی، ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم کس طرح کے لوگ ہیں۔

سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے رہنما بھی ہم سے رابطے میں ہیں،علیم خان بھی ہمارے ساتھ آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اپنی نااہلی کیخلاف اپیل کریں گے۔


متعلقہ خبریں