ترکمانستان کی پاکستان کو سستی گیس فراہم کر نیکی پیشکش

Gas

بڑی خوشخبری گیس کے بڑے ذخائر دریافت


پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتادجان مولیموف نے کہا ہے کہ  ترکمانستان کے پاس گیس وسیع ذخائر ہیں اور ہم نے پاکستان کو مارکیٹ سے ستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانہ میں پاک ترکمانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر دارو خان اچکز ئی اور ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کی مشترکہ قیادت میں وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی ورکنگ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے معاہدہ پر جلد دستخط کئے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ سے پاک ترکمانستان باہمی تجارت بالخصوص توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

انہوں نے کہا کہترکمانستان کے سفیر نے وفد کو 15 جون 2023ء کو ترکمانستان میں ہو نیوالی بزنس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔


متعلقہ خبریں