پاکستان جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فائل فوٹو


جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے ہراکر سیمی فائنل اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے پول کے آخری میچ میں جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ارباز احمد نے, دوسرا فیلڈ گول 30ویں اور 39 ویں منٹ میں لگا تار دو گول عبدالوہاب نے سکور کیا۔

پلیئر آف دی میچ احتشام اسلم قرار پائے۔ پاکستان 31 مئی کو ملائشیا سے سیمی فائنل میچ کھیلے گا۔

ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، انڈیا،جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی ہے جبکہ پول بی میں کوریا ، ملائشیا،عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں