آج سورج بیت اللہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا


فہد گوہر:سعودی عرب کی فلکیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو سورج کعبہ شریف کے عین اوپر ہوگا اور سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 18 منٹ پر اس کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

سعودی فلکیاتی کمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12 بجکر 18 منٹ جبکہ پاکستان کے 2 بجکر 18 منٹ پر سورج عین بیت اللہ شریف کے اوپر ہوگا ۔

حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ  کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پرہوگا جس سے کعبے کا سایہ ظاہرنہیں ہوگا جس سے دنیا بھر میں اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باسانی کیا جاسکے گا۔

قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔ یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ٹیکنالوجی سے کم نہیں۔


متعلقہ خبریں