پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کے بعد پہلی ٹوئٹ کر دی۔
سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کے حق میں ٹویٹ کیا ہے۔
علی زیدی کی بیٹی ساشا زیدی نے کہا کہ وہ اپنے والد کو بہت یاد کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ وہ گھر واپس آئیں گے۔
فواد چوہدری نے اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپ کے والد جلد گھر واپس آئیں گے، ہماری طرف سے دعائیں۔
’’شاہ محمود قریشی نئی جماعت کی سربراہی کریں گے‘‘
یاد رہے کہ فواد چوہدری نے دو روز قبل ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے اور سیاست سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد سے انہوں نے چند ٹویٹس کو ری ٹویٹ تو کیا ہے تاہم یہ ان کا پہلا ٹویٹ ہے جو انہوں نے علی زیدی کے حق میں کیا ہے۔