ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان

rain latest report

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 28مئی کو مغربی ہوائیں بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث ملک بھر میں درجہ حررات معمول سے کم رہنے کا بھی امکان ہے۔

28 سے 30 مئی کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سکھر،دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بہاولنگر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28سے31مئی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں