گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران آٹھ کے قریب رہنماوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا۔
پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ملیکہ بخاری نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 16 روز گزارنے کے بعد پاکستان کے عوام سے مخاطب ہوں،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
ملیکہ بخاری کے علاوہ سینیٹر عبدالقادر، ڈاکٹر حیدر علی، خالد عزیز لون، سابق ایم این اے جاوید اختر، نادیہ شیر اور سابق ایم پی اے،افضل خان ڈھانگہ نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔