ڈاکٹر حیدر علی کا پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان


ڈاکٹر حید رعلی نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو پر جب حملہ ہوا تو وہ اگلے روز ورکرز کی عیادت کرنے پہنچ گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے لیے ورکرز اہمیت رکھتے تھے،عمران خان نے اپنے ورکرز کو کبھی نہیں پوچھا۔

فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں