تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

بارش

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، خیبر پختونخوا، بلو چستان، سندھ، پنجاب اور آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ژوب،بارکھان،سبی، تربت، آواران، نصیر آباد، لورالائی میں بارش جبکہ کوہلو اورموسٰی خیل میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میا نوا لی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان،بہاولپور،راجن پور،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ، سیا لکو ٹ اور نارو وال میں بارش کاامکان ہے۔

لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا، ساہیوال، خو شاب اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر ژالہ باری ہو گی۔

سکھر، بینظیر آباد، جیکب آباد،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور میں بارش جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں