جبری شادیاں تو سنی تھیں، اب جبری علیحدگیوں کا عجوبہ متعارف کرا دیا گیا، عمران خان

Imran khan

ایک کے بعد ایک رہنما کے پارٹی چھوڑنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ردعمل آ گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں!

خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان سمیت کئی رہنماوں نے جماعت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک پچاس سے زائد پی ٹی آئی رہنما جماعت کو خیر آباد کہ چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں