25 مئی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

حکومت نے 25 مئی یوم شہدا کے موقع پر چھٹی سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

اس ضمن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا،اس حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن زیر گردش تھا کہ 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں