جل بینڈ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار اور اداکار گوہر ممتاز کی ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’داغ دل‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس ہوئی ہے۔
وہ اس ڈرامے میں ہم نیوز کے اینکر کا کردار نبھا رہے ہیں جو معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔
ناظرین گوہر ممتاز کو مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارتے، جاگیرداروں کے کالے دھندے دنیا کے سامنے لاتے اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے دیکھیں گے۔
بھارتی گلوکار گوہر ممتاز کی گائیکی کے مداح نکلے
اپنے کردار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مختلف کردار تھا جسے نبھانا چیلنج سے کم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم ٹی وی کو دیکھنے والے میرے اس نئے روپ کو خوب سراہیں گے۔