لوگوں سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، زبردستی چھڑائی جا رہی ہے۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آ جائیں گی؟اس سوال پر عمران خان صرف مسکرا دیئے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ سیاستدان فیملی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور کوئی پیش نہیں ہوتا، جس پر عمران خان جواب دیا کہ وقت بدلے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں