مغربی ہواؤں سے بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ جانئے

Rain

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے آندھی/ جھکڑ، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہونے والی مغربی ہوائیں رواں ہفتے وقفے وقفے سے اثر انداز ہو ں گی۔

26 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، ناروال، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق23 سے 25 مئی کے دوران پنجاب میں آندھی/ جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورعمارات کو نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔بارش کے دوران سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث گرمی کی جاری لہر کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بلو چستان، خیبر پختونخوا،، بالائی سندھ، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،کوئٹہ، ژوب، سبی، بارکھان، نصیر آباد،قلات، تربت لسبیلہ، خضدار، کیچ اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

میا نوا لی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان،ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور،خطہ پوٹھوہار،مری، گو جرانوالہ، سیا لکو ت، نارو وال، لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب میں بارش برسے گی۔


متعلقہ خبریں