مصر میں شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب دلہن اور اس کے والد ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مصر کے صوبے شرقیہ گورنری کے ایک گاوں میں پیش آیا ہے۔موت کے دو دن بعد لڑکی کی رخصتی تھی اور اس کے گھر میں اس کی شادی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔
خاندانی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی اپنے عروسی جوڑا خریدنے کے لیے والد کے ساتھ بازار گئی تھی کہ وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
دلہن شادی ادھوری چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی
متعلقہ علاقے کی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی اور معلوم ہوا کہ پک اپ ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے پر ایک رپورٹ تیار کی گئی جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن آفس نے اس رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دونوں کی لاشیں گھرپہنچنے پر لواحقین میں کہرام برپا ہوگیا اور اس المناک حادثے پر ہرآنکھ اشک بار تھی۔
راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں