تحریک انصاف کراچی کا کہنا ہے کہ میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔
پی ٹی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے،پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے۔
تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ جو پیپلز پارٹی 4 بار بلدیاتی انتخاب سے بھاگی وہ جلدی میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے،بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے انہیں اغوا کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے۔
پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا،پی ٹی آئی کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔
کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں 246یونین کونسلزمیں پیپلزپارٹی104یونین کونسل میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی87یونین کونسلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 43یونین کونسل کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔