36 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس بند، بڑی وجہ سامنے آ گئی


یسجنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ موبائل کنکشن بند کرتے ہوئے ان کے واٹس ایپ اکاؤںٹس بند کر دیئے۔

ویب سائٹ گیجٹس ناؤ کے مطابق واٹس ایپ نے یہ اقدام جعلی کالز کے سلسلے میں کئے، ان اکاؤنٹس کے بند کئے جانے کا انکشاف یونین ٹیلی کام وزیر اشونی ویشناؤ نے سرکاری ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب میں کیا۔

فراڈ کالز روکنے سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ میٹا کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ کسی بھی فون نمبر کو دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا تو اس کی سروسز معطل کر دی جائیں گی، ہم واٹس ایپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ صارفین کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔

یونین ٹیلی کام وزیراشونی ویشناؤ کا کہنا تھا کہ تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اس بات پر تعاون کر رہے ہیں کہ دھوکہ دہی میں ملوث صارفین کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا جائے گا، 36 لاکھ موبائل کنکشنز دھوکہ دہی کے باعث معطل کرتے ہوئے اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں