وزیراعظم نے پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 100فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی


وزیراعظم شہباز شریف نے پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 100فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکرٹریز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 30 فیصدتک اضافے کا امکان

وزارت خزانہ کی سمری پروزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر میں تعینات گریڈ17اور اوپر کے پرائیویٹ سیکرٹریز اور سینئر پرائیوٹ سیکرٹریز کیلئے ان کی بنیادی تنخواہ پر 100فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس الاؤنس کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہوگا اور یہ الاؤنس پرائیویٹ سیکرٹریز اور سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز کی 30جون2022کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں