سینئر ٹریفک وارڈن نے دوران سروس قرآن پاک حفظ کر لیا


سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، سینئر ٹریفک وارڈن نے دوران سروس قرآن پاک حفظ کر لیا۔

سی ٹی او راولپنڈی نے سینئر ٹریفک وارڈن کو مبارکباددیتے ہوئے تعریفی سنداور انعام کا اعلان کیا۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے سینئر ٹریفک وارڈن فیصل حمید نے دوران سروس8سال کے عرصہ میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔

فیصل حمید کی عمر 41سال ہے اور انھوں نے چند ہفتے قبل سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی بھی حاصل کی،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے سینئر ٹریفک وارڈن فیصل حمید کو قرآن پاک حفظ کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے تعریفی سنداور انعام کا اعلان کیا۔

ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں ٹریفک وارڈنز میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیداکرتی ہیں، ٹریفک وارڈنز کا ڈیوٹی کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے، سینئر ٹریفک وارڈن فیصل حمید کا محدود وسائل اور سخت نوکری کے دوران قرآن پاک حفظ کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے قانون، اکنامکس، ریاضیات،کریمنالوجی اور انٹر نیشنل ریلیشنز سمیت مختلف مضامین میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں اور ان کی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے انھیں سب فورسز پر سبقت بھی حاصل ہے،میری طرف سے ٹریفک پولیس کے تمام جوانوں کو ویلفیئرکے ساتھ تعلیمی حوالے سے بھی مکمل سپورٹ فراہم حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں