وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کے مقام پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک ایران سرحد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو اور دیگر وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے۔
عمران خان کی طرف سے غدارانہ کارروائیوں کے ہوتے ہوئے کیا ہمیں دشمن کی ضرورت ہے؟ شہباز شریف
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بارڈر مارکیٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا، اس موقع پر وزیراعظم اور ایرانی صدر نے 100 میگاواٹ گبد پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔
بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے اطراف رہنے والوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گبدپولان ٹرانسمیشن لائن وزیر اعظم کی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی، اس کی تکمیل سے ایران سے کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی۔2009سے زیر التوا منصوبہ 4 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔