سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا


سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز لکھنؤ سُپر جائنٹس کیلئے کھیلنے والے کھلاڑی ارجن ٹنڈولکر کو کتے نے کاٹ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھنؤ سُپر جائنٹس کے آفیشل اکاؤنٹ سے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ارجن ٹنڈولکر کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی پی ایل میدانِ جنگ بن گیا، بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

ویڈیو میں ایک ساتھی کھلاڑی جب ارجن ٹنڈولکر سے ان کا حال پوچھتے ہیں تو جواب میں ارجن اپنا ہاتھ دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں کتے نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیل سکتے۔

خیال رہے کہ رواں سال آئی پی ایل میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کی جانب سے ارجن ٹنڈولکر کو 30 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا۔ وہ بطور باؤلر اب تک 4 مچز کھیل کر 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں