نائیجیرین شیف نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا


ابوجا: افریقی ملک نائیجیریا کی خاتون شیف نے مسلسل 100 گھنٹے لگاتار کھانا پکا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی خاتون شیف ہیلدا باسی نے مسلسل 100 گھنٹے کے دوران کئی مختلف قسم کے کھانے تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

نائیجیرین خاتون شیف نے جمعرات کو کھانا پکانے کا سلسلہ شروع کیا تو پیر تک جاری رہا اور وہ بغیر تعطل کے مسلسل کھانا پکانے میں مصروف رہیں۔

دوسری جانب افریقی ملک کے باسیوں نے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کیا اور ملک کا نام روشن کرنے پر خاتون شیف کو مبارکباد دی جبکہ شیف کو دیکھنے کے لیے ایونٹ سینٹر کے باہر جمع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چارپائی کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی زیادہ

27 سالہ خاتون شیف ہیلدا باسی چاول سے مختلف اقسام کے مقامی اور غیر ملکی کھانے تیار کرنے کی ماہر ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت مسلسل کھانا پکانے کا عالمی ریکارڈ بھارتی شیف لتا ٹنڈن کے پاس ہے جن کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ انہوں ںے سال 2019 میں 87 گھنٹے 45 منٹ تک مسلسل کھانے پکانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں