القادر ٹرسٹ پراجیکٹ ، عمران خان کیخلاف انکوائری اگلے مرحلے میں داخل

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد(زاہد گشکوری سے)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں طلب کیاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو16سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی بھیج دیاگیا ہے۔

2 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں 8 جون تک توسیع

ہم نیوز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نیب کے سوالنامے کی کاپی حاصل کرلی۔

14 دسمبر 2018 کو برطانوی نیشنل کرائیم ایجنسی این سی اے نے 20 ملین پائونڈ کی رقم ر 2 پاکستانی شہریوں علی ملک ریاض اور انکی اہلیہ مبشرہ علی ریاض کے بینک اکائونٹس میں منجمد کی ، اسی طرح اب 12 اگست 2019 کو این سی اے نے 119 اعشاریہ 7 ملین پائونڈ کی رقم ملک ریاض فیملی کے مختلف اکائونٹس میں منجمد کی ۔ یہ تمام رقوم حکومت برطانیہ کی این سی اے کے کرائم ایکٹ 2002 کے تحت منجمد کی گئی۔

ایک حکم نامہ جو کہ وزیر اعظم کو پیش کیا گیا جس کی تاریخ 2 دسمبر 2019 ہے ، اس کے مطابق یہ تمام منجمد شدہ رقم حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل ہونی تھی لیکن یہ آج تک نہ ہوئی، ہما ا ریکارڈ یہ ثابت کرتا ہے کہ مختلف بین الاقوامی رقومات 25 نومبر 2019 کو پاکستان منتقل ہوئیں اور یہ ساری رقومات بحریہ ٹائون لمیٹد کراچی کے اکائونٹ میں آئی۔

عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنا غلط تھا، شاہد خاقان عباسی

آپ کو 2 مارچ 2023 کو ایک نوٹس بھیجا گیا جس کے جواب میں آپ نے نیب پر جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے اور انکوائری سے بچنے کی کوشش کی ان وجوہات پر اب اس انکوائری کو تحقیقات کا درجہ دیتے ہوئے انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں