معروف ماہر تعلیم، اداکار وڈرامہ نویس شعیب ہاشمی لا ہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
ان کے بیٹے عدیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، شعیب ہاشمی فیض احمدفیض کے داماد تھے۔
شعیب ہاشمی کے ٹی وی پروگرامز اکڑ بکڑ، سچ گپ ٹال مٹول اور باؤ ٹرین مشہور ہوئے،پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں ان کے پروگرام بہت مقبول ہوئے۔
معروف دانشور شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں درس وتدریس سے بھی وابستہ رہے۔