سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع

rain report

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

قلات،خضدار اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں خیر پور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور گردونواح میں بارش کا امکان بتایا ہے دوسری جانب چترال، دیر، سوات،کرم اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں