عراق، ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عراق، ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بغداد: ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد نومولود کی خبریں اور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھوک میں اندھی ہو جانی والی عجیب و غریب مکڑی

عراقی میڈیا کے مطابق ذی قار گورنری کے اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی جو اسپتال کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

اس ضمن میں السومریہ نیوزنے ذی قار کے محکمہ صحت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ایک آنکھ والا بچہ شمال میں الرفاعی جنرل اسپتال میں پیدا ہوا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے بچوں کی حالت کافی نازک ہوتی ہے جو زیادہ تر اموات کا بھی سبب بنتی ہے۔

کورونا کا عجیب و غریب نقصان، نوجوانوں کا دماغ تیزی سے بڑھنے لگا

مقامی میڈیا نے الرفاعی جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نومولود بچے کی پیدائش کے بعد موت ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر نومولود بچے کی تصاویر بہت بڑے پیمانے پر شیئر کی جار ہی ہیں جن سے معلوم ہوا کہ پیدا ہونے والے بچے  کی ایک آنکھ چہرے کے درمیان تھی۔

بھوکا طالبعلم قیمتی فن پارہ کھا گیا

اس حوالے سے اسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جرثومے کی موجودگی کا نتیجہ ہوسکتی ہے اور دوسری وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔


متعلقہ خبریں