سیاسی دہشتگرد نے جیل میں جانے کے ڈر سے املاک کوآگ لگوائی،بلاول بھٹو

لکھ کر دیتا ہوں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مستعفی نہیں ہوں گے ، کراچی کا میئر جیالا ہو گا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ پورے سندھ کے عوام کاشکریہ اداکرتے ہیں ،سندھ کےبلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکرگزارہوں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک جیالوں کی بلدیاتی حکومت ہوگی،سندھ کے بلدیاتی انتخابات تاریخی الیکشن تھے۔

سندھ کے عوام نے دہائیوں سے چلنے والی تقسیم کی سیاست کو شکست دی ہے،کراچی سے کشمور تک ووٹ سے نفرت کی سیاست کو دفن کردیاگیاہے۔

بلاول بھٹو نے دورہ بھارت میں کرکٹ کا معاملہ اٹھا دیا

جو کہتے تھے کراچی اور سندھ الگ الگ ہے وہ لوگ آج دفن ہوگئے،جلد پاکستان سے بھی نفرت کی سیاست کو ختم کردیں گے،تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتےہیں۔

پیپلزپارٹی پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھی اور آج بھی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے آمریت کی سیاست کو دفن کردیاہے،ہم نے ثابت کردیا الیکشن لڑبھی سکتےہیں اور جیت بھی۔

پیپلزپارٹی انتخابات سے نہیں ڈرتی،پیپلزپارٹی آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہے،سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔

بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات، ویڈیو سامنے آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیاہے،ملک سے جلد ان سیاسی دہشتگردوں کونکالیں گے،یہ سیاسی دہشتگرد اب بھی لاڈلے بنے ہوئےہیں۔

خود کو بہادر کہنےوالا سرپر بالٹی ڈال کر باہر نکلتاہے،اس نے تو ایک رات بھی جیل میں نہیں گزاری ، ایک دن بھی گیسٹ ہاوس میں کپتان برداشت نہیں کر سکا ۔

جیل کے خوف سے اداروں پر حملے کیے اور پاکستان کو جلا دیا ، جس جیل میں صدر زرداری اور فریال تالپور کو بھیجا اس میں جانے سے کپتان ڈرتا ہے۔

ایس سی اواجلاس میں جانے کا مقصدمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا،بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کہتا ہوں آپ اس دہشتگردی کی مذمت کریں ، ہم تو مذاکرات کے حامی تھے مگر دہشتگردوں سے کس طرح مذاکرات کریں۔

سیاسی دہشتگرد نے جیل میں جانے کے ڈر سے املاک کوآگ لگوائی،ہم نے بھارت کے جھوٹ کا جواب ان کے سامنے بیٹھ کر دیا۔


متعلقہ خبریں