رواں ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟


اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا طوفان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 7 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے میں آٹا، چینی، گائے اور مرغی کا گوشت، انڈوں، دالوں، دودھ اور دہی سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں میں مہنگائی کی شرح 48.02 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے  کے لیے مہنگائی کی شرح میں43.67 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے  کے لیے مہنگائی کی شرح میں 47.61 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

ٹماٹر کی قیمتوں میں 6.32 فیصد، گڑ3.41 فیصد، چائے 2.66 فیصد،آلو2.14 فیصد، خشک دودھ 1.91 فیصد، انڈے 1.83 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 1.42 فیصد، دال مسور 1.19 فیصد، بیف 1.18 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 1.04 فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں