ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی


کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈاکر کم ہو گئے ہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار ڈالر 299 روپے کا ہو گیا

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں