اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ بند کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس گزشتہ دو روز سے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چکر لگا رہی تھی، پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بھی نامعلوم مقام پر ہوگا۔
پی ٹی آئی نامعلوم مقام سے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کے ہونیوالے اجلاس میں پارٹی کی عبوری قیادت کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے، اجلاس کی صدارت پرویز خٹک کریں گے۔