لاہور: لاہور میں کلمہ چوک میں کھڑے کنٹینر میں دھماکہ ہوا۔
لاہور کے علاقے کلمہ چوک میں کھڑے کنٹینر میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان سامنے آ گیا
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے سڑک پر رکھے کنٹینر کو آگ لگا دی تھی جس میں رکھے سامان میں آگ لگنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے بعد علاقے کو کلیئر کراتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔