وزیر اعظم اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگے


وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

9مئی سیاہ دن ، ابدی دشمن جو 75 سال میں نہ کر سکا، اقتدار کی ہوس میں مبتلا گروہ نے کر دکھایا، پاک فوج

وفاقی کابینہ نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے،ذرائع کے مطابق جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔

فواد چودھری کی گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزیر داخلہ راناثنااللہ نے توڑ پھوڑ اور املاک پر حملوں کی تفصیلات پیش کر دیں،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔

عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واشنگٹن چانسری عمارت کی زیادہ بولی پر نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں