زیرو پوائنٹ میدان جنگ بن گیا

ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام  پر مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھرائو شروع کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین گاڑیوں کو روک کر لاٹھیاں برسا رہے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے بھی مزاحمت کی جارہی ہے۔

امن وامان کی صورتحال خراب، پنجاب اور کے پی کے میں فوج طلب

ذرائع کی جانب  شہریوں سے کہا گیا ہے کہ زیرو پوائنٹ کی جانب سفر سے گریز کریں ۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر نے شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہماراکام عدالتوں کو سہولت فراہم کرناہے،ہمارے 7اہلکار زخمی ہوچکے ہیں،اسلام آبادمیں فوج کی ضرورت نہیں۔

ملک بھر میں کل ہونے والے او لیول کے امتحانات ملتوی

آئی جی کا کہنا تھا کہ کارروائی وہاں کرتے ہیں جہاں ضرورت ہوتی ہے،حالات معمول پرلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیاگیا،بے بنیاد بیانات سے گریز کیاجائے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ان میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سرفہرست ہیں،شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پرفرد جرم عائد کر دی

کینیڈا کے ہائی کمیشن کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کو ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں