سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے جیمزسدرلینڈ نے آئندہ برس اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ گزشتہ 17 برس سے اس عہدے پرفائز ہیں۔
میلبورن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ وہ کچھ عرصے سے اس فیصلے پرغور کر رہے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے 17 سال اس عہدے پر کام کیا ہے تاہم اب انہیں لگتا ہے کہ یہ عہدہ چھوڑنے کا صحیح وقت ہے۔
جیمز سدرلینڈ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ متبادل عہدیدار ملنے تک وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
James Sutherland has given a 12-month notice period for his resignation: "My overwhelming feeling today is a sense of gratitude."
— cricket.com.au (@cricketcomau) June 6, 2018
چیف ایگزیکٹیو نے واضح کیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے بال ٹیمپرنگ کے واقعہ کی وجہ سے استعفی نہیں دے رہے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ پیور نے جیمز سدرلینڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت عاجزی اوروقار سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔
1998 میں آسٹریلوی کرکٹ میں شمولیت اختیار کرنے والے جیمز سدرلینڈ 2001 سے چیف ایگزیکٹیو کاعہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔