عمران خان کی پیشی، نیب کی 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا،فیصلہ محفوظ


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا، نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین تحریک  انصاف کی القادر ٹرسٹ کیس میں سماعت کے موقع پرنیب کی جانب سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے، پولیس لائنز اسلا م آبا د میں جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت میں وقفہ کیا ، اس دوران گیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی  ان کے وکلاء سے ملاقات کرائی گئی جس میں انہوں نے اپنے وکلا کے ساتھ مشاورت بھی کی۔

اس سے پہلےاسلام آباد نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن کو عدالت کا درجہ دے کر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار، عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں