مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے، حماد اظہر


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ یاد رکھیں اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو یہ قوم معاف نہیں کرے گی۔

تمام لوگ باہر نکلیں اور اپنے مقامی قیادت کے ساتھ پرامن احتجاج اور دھرنے دیں۔ یہ دھرنے عمران خان کی رہائی تک جاری رہیں گے۔کوئی آج گھر نا بیٹھے۔

عمران خان کی گرفتاری، سٹاک مارکیٹ گر گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کارکنوں کو اپنی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے حلقے کے کارکنوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔

عمران خان کو قومی خزانے کو تقریباً 60 ارب روپے کا چونا لگانے پر گرفتار کیا گیا، ذیشان ملک

احتجاج کی اس کال کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ لاہور میں زمان پارک کے اطراف کی سڑکوں کو کارکنوں نے رکاوٹیں لگا کر اور ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ہے۔

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی قیادت میں لاہور کے مال روڈ پر مظاہرین پہنچے ہیں اور انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔اس وقت مال روڈ پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہ

دوسری جانب تحریک انصاف کے نائب سربراہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری پر کارکنان احتجاج کی کال دی ہے۔انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ چئیرمین عمران خان کی گرفتاری نامنظور۔ پوری قوم فی الفور سڑکوں پر نکلے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں