’’خان ہمیشہ آپ کے لیے کھڑا ہوا، اب آپ کی باری’’پاکستان کو بند کرنے کی اپیل

پی ٹی آئی

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی طرف سے پاکستان کو بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’خان ہمیشہ آپ کے لیے کھڑا ہوا،اب آپ کی باری ہے۔

تحریک  انصاف کی طرف سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان کو بند  کر  دیا جائے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب  نے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔۔


متعلقہ خبریں