شاہد ریاض گوندل پاکستان تحریک انصاف میں شامل


ماہر توانائی اورشہبازشریف کے سابق مشیر شاہد ریاض گوندل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد ریاض گوندل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب ،چیئرمین کے معاون برائے سیاسی امور حافظ فرحت، سینیئر رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں اڑا دیں

اس موقع پرشاہد ریاض گوندل نے پی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں۔

بطور وزیر اعظم چیئرمین عمران خان نے مشکل حالات میں پاکستانی معیشت کو سنبھالا، بطور وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں بے مثال فلاحی اقدامات کئے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،

یاد رہے کہ شاہد ریاض گوندل توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھتے ہیں ،شاہد ریاض گوندل وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

شاہد ریاض گوندل کی شمولیت پر پی ٹی آئی قیادت نے خیر مقدم کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں