آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل باجوہ سے ملاقات


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل مارک بنسکن نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

آسٹریلوی ائیر چیف مارشل مارک بنسکن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی ہے۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں آمد پر آسٹریلوی ائیر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آسٹریلوی ائیر چیف نے اس موقع پر کہا کہ علاقائی امن استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں