امریکہ میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 7 زخمی


واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعی ٹیکساس کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا جبکہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کشیدگی برقرار، گولی مارنے کا حکم، 100 سے زائد ہلاک

فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر شاپنگ مال کو خالی کرا لیا۔


متعلقہ خبریں