و فاقی کا بینہ نے وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی کے سیکرٹ سروس اخراجات کو آڈٹ سے استثنیٰ دینے کی منظوری دیدی ۔
وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
جنگ اخبار کے مطابق ذ رائع کا کہناہے کہ کابینہ نے سر کولیشن کے ذ ریعے سمری کی منظوری دی۔ڈی جی آئی بی نے اس ضمن میں ایک سمری وزیر اعظم کو بھیجی تھی۔
وفاقی کابینہ ، الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کامعاملہ پارلیمنٹ لے جانے پر اتفاق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جا ئے۔سمری میں بتایا گیا ہے کہ بین الا قوامی پر یکٹس کے مطا بق سیکر ٹ سروس فنڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔اس ضمن میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سیکرٹ سروس فنڈ کو آڈٹ کے سکوپ سے استثنیٰ دیا جا تا ہے۔