سیاحوں کیلئے خوشخبری، ایک ہی ویزا پر جی سی سی کے تمام رکن ممالک کی سیر


خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک سیاحوں کے لیے علاقائی سطح پر یورپی یونین کے شینگن طرز کا ویزا جاری کرنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس اقدام سے اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقدہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) میں بحرین کی وزیرسیاحت فاطمہ السیرافی نے ایک پینل گفتگو میں کہاکہ ہمارے ممالک اس بات پرغورکررہے ہیں کہ کس طرح ایک مشترکہ اورواحد ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت جلد ہوسکتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ بیرون ملک سے یورپ جانے والے لوگ عام طور پر ایک ملک کے بجائے کئی ممالک میں اپناوقت گزارتے ہیں، ہم نے واقعی دیکھا کہ یہ ہر ملک کے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے کیا اہمیت لا سکتا ہے۔

سعودی سیاحت اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرفہد حمید الدین نے پینل میں وضاحت کی کہ اگر مشترکہ ویزا سسٹم اپنایاجاتا ہے تو مستقبل میں مسافر کسی ایک ملک کے بجائے خطے کے متعدد ممالک کا دورہ کرسکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کل کے مسافرہمیشہ مختلف اسٹاپوں، راستوں اور علاقوں کو دیکھیں گے۔

کویت کے رہائشی ہزاروں افراد کی دیگر ممالک میں پناہ کی درخواست

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکریٹری عبداللہ الصالح نے کہا کہ پورے خطہ خلیج میں ترقی کوآسان بنانے کے لیے جامع قواعدو ضوابط، پالیسیوں اورطریق کارسے فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک کا ماننا ہے کہ اگر وہ اس خطے میں آنے والے زائرین خاص طور پرلمباسفرکرنے کے خواہاں زائرین کو اچھا تجربہ مہیاکرتے ہیں توان زائرین کا ایک ملک کا دورہ کرنے کے بجائے خطے کے ایک سے زیادہ ممالک کی سیر کا پروگرام ہوگا۔

عبداللہ الصالح کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کوکسی پابندی کے بغیرمتعدد ممالک کا دورہ کرنے، سرحد پار سفر کی سہولت دینے اورجی سی سی کے مختلف ممالک کی سیر کاایک پیکج مقرر کرنے سے زیادہ خوشی ہوگی،جی سی سی کے رکن ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان اور قطر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں