لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے مذاکرات نہ کیے تو ماضی کی طرح فیصلہ کوئی اور کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پارلیمان اور سپریم کورٹ آمنے سامنے ہیں جبکہ اداروں اور سیاستدانوں میں لڑائی سے پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بدحالی سے معیشت تباہ اور عوام متاثر ہیں، مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہیں تو ملک کیلئے بہتر ہو گا، وزیر اعظم
سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مذاکرات نہ کیے تو ماضی کی طرح کوئی اور فیصلہ کرے گا، میرا مشورہ ہے کہ مرکز اور تمام صوبوں میں نگران حکومتوں کے تحت انتخابات ہوں۔