عمران خان کی رہائش گاہ پر ٹیم آج تحقیقات کیلئے جائے گی


سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ پر ٹیم آج 3 بجے تحقیقات کیلئے جائے گی۔

جے آئی ٹی کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان متعدد بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ جے آئی ٹی پی ٹی آئی کارکنوں کی مزاحمت کے باعث جائے وقوعہ کا معائنہ بھی نہیں کر سکی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی آج جائے وقوعہ کا دورہ اور عمران خان کا بیان قلمبند کرنا چاہتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے جمعہ کو زمان پارک میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس معاملے پر تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان موجود ہی نہیں تو بہانہ بنانے کے لیے زمان پارک آنے کا نوٹس نکال دیا گیا۔ پہلے بھی اسلام آباد پیشی کے دوران پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر حملہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں