خیبر پختونخوا بار کونسل کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں بڑا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق وکلاء لائسنس حاصل کرنے کے لئے ختمُ نبوت سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔
چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے پی بار کونسل نے کہا ہے کہ وکلاء لائسنس درخواست سے قبل ختم نبوت سرٹفیکٹ لازمی ہوگا۔
اس حوالے سے خیبر پختونخوا بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے سرکلر جاری کردیا ، متن کے مطابق نئے وکلاء کو لائسنس جاری کرنے سے قبل ختمُ نبوت کا سرٹیفیکٹ جمع کرینگے۔
نئے آنے والے وکلاء لکھ کر دینگے کہ وہ کسی قادیانی یا لاہوری گروپ سے تعلق نہیں رکھتا۔