الیکشن سے متعلق اندر کی خبر آ گئی

By Election

پاکستان تحریک انصاف سے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کی رکن کشور زہرہ نے اندر کی خبر دے دی۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مثبت سوچ کےساتھ آگےبڑھ رہے ہیں،امید ہے منگل کو کوئی اتفاق رائے پیدا ہوگا، اگست ، ستمبر میں الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

کشور زہرہ نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے سمجھدار لوگ بیٹھے ہوئے ہیں،دونوں کو سمجھ آ گئی ہے اس وقت ملکی مفادات کا معاملہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ سیاسی پلیٹ فارم پر بیٹھے ہیں  یہ کسی کی ہار جیت نہیں ،یہ ایک سمجھوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی ملاقات میں دونوں طرف سے تجاویز سامنے رکھی گئیں ، دونوں طرف سے سمجھداری سے کام کیا جا رہا ہے ، 2 قدم حکومت،2 قدم پی ٹی آئی والے آگے بڑھیں گے تو معاملات حل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں