شاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی انشا آفریدی کی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہمراہ رخصتی سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سابق کپتان نے بیٹی انشا کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی اور اب میں نے شاہین اور انشا کے لیے بھی بالکل وہی فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے شاہین کو خبردار کر دیا

شاہد آفریدی نے مہینے سے متعلق اعلان سے قبل شاہین سے پوچھا کہ کیا میں ماہ بتادوں؟ جس پر فاسٹ بولر نے رضامندی کا اظہار کیا۔

پھر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات رواں سال ستمبر میں شروع ہوں گی۔

شاہین شاہ آفریدی کا بڑا اعزاز

یاد رہےکہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں